کراچی امن فیسٹیول تقریب تقسیم انعامات

karachi Aman Sports Festival

karachi Aman Sports Festival

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی امن و یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ SSB وزیر کھیل اور سیکریٹر ی اسپورٹس کے زیر سرپرستی کراچی میں کھیلوں کے فروغ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فیسٹیول جن میں ہزاروں کھیلا ڑیوں نے شرکت کی اور خصوصاً تین کھیلوں کے لڑکیوں کے مقابلے مختلف کالجز میں منعقد ہوے اس پر میں اپنی اور محکمہ کھیل حکومت سند ھ کی جانب سے فیسٹیول کی آرگنائزنگ کیمٹی کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کی اس موقع پر فیٹسٹیول کے چیف آرگنائز ر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوے کہا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جنہوں نے اس فیسٹیول کی سائیکل ریس کا افتتاح کیا تھا۔

ان کی زیر سر پرستی یہ دونوں فیسیٹول آرگنائز کئے گے اور وزیر کھیل سیکریٹری کھیل کمشنر کر اچی نے بھرپور مد د کی میں ان سے اظہار تشکر کرتاہوں غلام محمدخان نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ضمیراحمدکھوسو نیشنل بینک کے اویس اسد خان بلدیہ کورنگی کے محمدارشد اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیاکا بھی فیسٹیول کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا تقریب سے بلدیہ جنوبی کے چیرمین ملک فیاض احمداعوان ممتاز تعلیمی شخصیت سید خالد احمدشاہ تاجر راہنماایاز میمن موتی والا احمدعلی راجپوت ، حبیب حسن بلوچ نے بھی تقریب سے خطاب کیااس موقع پر ایم نسیم ، عبدالناصر ، امجد علی خان ، رفعت جہاں ،ثناعلی ، شاہین جعفری،گل رخ ، سید راحت علی شاہ ، نذر بلوچ ، باران بلو چ ، اصغربلوچ ، آمنہ مختار ، ضائمہ طارق ، حاجی عبدا لجلیل کے علا وہ فسٹیول میںشریک تمام کھیلاڑیوں کو نقد انعامات ٹرافیز، شرٹس اور اسنادتقسیم کی گئی جب کے ایاز میمن موتی والا نے اپنی جانب سے تقریب میں شریک کھیلاڑیوں اور آرگنائزرز تحا ئف تقسیم کئے۔

سیکریٹری اطلاعات و نشریات
03003541517
03082220321