کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی ہے۔

کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلیے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔