کراچی کا امن سندھ رینجرز کی مرحون منت ہے۔ فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : امن کی صورتحال کا اندازہ یہاں سے کیا جاسکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مطابق پاکستان غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے جہاں ایک شخص پر 112قتل، دہشتگردی کے مقدمات ہیں جبکہ ہر طرف سے جارجیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے مسلم لیگ کے رہنما اور یوسی 4لانڈھی مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان سے دوران گفتگو کہی ۔ عالم علی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں صرف فوج ہی ہے جس نے ملک کو بچایا ہوا ہے۔

دوران گفتگو فیروز خان نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں عوامی تحفظ اور امن کے قیام کیلئے قربانیاں دی ہیں اس پر ہم ڈی جی رینجرز اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں کے باعث کراچی شہر سے خوف کا خاتمہ ہوا اور عوام آج پر سکون زندگی گزرارہے ہیں جبکہ تاجروں میں بھی تحفظ کا احساس پیدا ہو ا ہے۔ فیروز خان نے کہا کہ ہم کراچی میں امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہونے رینجرز کے ساتھ تعاون کرینگے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت