کراچی میں امن رینجرز کی کارروائیوں سے ممکن ہوا : نوید مختار

Naveed Mukhtar

Naveed Mukhtar

کراچی (جیوڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے ، غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کیا۔ افسران سے خطاب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے۔

غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔ پاکستان رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔