کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کی شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 4 ستمبر 2016ء بروز اتوار 8 بجے شب منعقد ہو گا جس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر فیسٹیول میں منعقد تمام کھیلوں کے ایونٹ کے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کرینگے۔

تقریب میں صوبائی وزیر کھیل کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض کو قائد اعظم گولڈ میڈل اور کھیلوں کی خدمات پر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ، سنیئر فوٹو گرافر سید محمد سجاد ،کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم اور نیشنل بنک کے عظمت اللہ خان کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر