کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب میں رِ م جھم برسات کے ساتھ شاندار آغاز

 Karachi Amn Sports Festival

Karachi Amn Sports Festival

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہر کراچی میں کھیلوں کے میگا ایونٹ “کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول “کا آغاز ہوگیا ،ضلع کورنگی کے واحد اسپورٹس گرائونڈ پر موسلا دھار بارش میں سابق صوبائی وزیر بلدیات الحاج منور عباسی نے رنگا رنگ تقریب میں فیسٹیول کا افتتاح کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منور عباسی نے کہاکہ کھیلوں کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرونگا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ سید مراد علی شاہ کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت رکھتے ہیں اور میری درخواست پر وہ کھیلوں کی کئی تقاریب میں گلبہار سمیت شہر کراچی کے کئی علاقوں میں شرکت کرتے رہے ہیں اور ان کے والد سید عبداللہ شاہ مرحوم جب وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے میری درخواست پر کے ڈی اے اورکے سی سی اے کی تعمیر میں مدد کی تھی اور سید عبداللہ شاہ مرحوم کا یہ کھیل سے محبت کا ثبوت تھا کہ اُن کے دور میں سندھ میں اسپورٹس بجٹ کو دگنا کیا گیا۔

منور عباسی نے نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیل میدانوں سے شادی اور بچت بازاروں کا سلسلہ ختم کیا جائے اس موقع پرا نہوں نے کہاکہ عبداللہ شوہ مرحوم کے دور وزارت اعلیٰ میں شاہ صاحب کی خصوصی دلچسپی اور خواہش پر 3سال تک تواتر کے ساتھ چیف منسٹر سندھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہوتا تھا جس سے سندھ کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھا نے کا موقع فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ سامنے آتے تھے لہذا اس فیسٹیول کو بحال کیا جائے الحاج منور عباسی نے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کو صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے چیف آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان نے فیسٹیول کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عظیم کرکٹر حنیف محمد کے علاج کے لئے 10لاکھ روپے کی امداد اور یوم آزادی پر کھیلوں کے مقابلے کے لئے سندھ حکومت کو احکامات جاری کئے افتتاحی تقریب سے چیف آرگنائزر ایم نسیم ،آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ارشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بینڈ پر قومی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے ۔فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر شوٹنگ بال میچوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جسے مہمان خصوصی منور عباسی نے سراہا۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر