کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول :گرلز باسکٹ بال ایونٹ 2 مقابلوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi Peace Sports Festival

Karachi Peace Sports Festival

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ اسپورٹس حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا دوبارہ آغاز ہوگیا ۔پہلے روز PECHSگرلز کالج کراچی میں گرلز باسکٹ بال ایونٹ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں شہر کی 4معروف گرلز کالج کی باسکٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔

پہلے میچ میں گورنمنٹ وویمن کالج شاہراہ لیاقت نے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کو 11-08سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں PECHSگرلز کالج کراچی نے گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی نمبر6کو 25-11سے مات دیدی ۔قبل ازیںکراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح PECHSگرلز کالج کراچی کی پرنسپل رقیہ قادری نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ کیا اس موقع پر پروفیسر آمنہ مختار ،آرگنائزنگ سیکریٹری ضائمہ طارق ،پروفیسر نذہت ،شاہین جعفری ،بشریٰ عمران ،سمیرا سید کاظمی بھی موجود تھیں افتتاح کے موقع پر کالج کی طالبہ سیدہ سارا سجاد نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رقیہ قادری نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے انہوں نے فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر بورڈ اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔