کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول انٹر کالیجٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ

Semi Final Girls Basket Ball Event

Semi Final Girls Basket Ball Event

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسپورٹس حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے تحت PECHSکالج کراچی میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو سیمی فائنل مقابلوں کے فیصلے ہو گئے۔

پہلا سیمی فائنل PECHSگرلز کالج کراچی نے گورنمنٹ وویمن کالج شاہراہ لیاقت کو 30-28سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل معرکے میں نیبر ہڈ کلب نے سیڈر کالج کو 40-38سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 25اگست2016ء دوپہر 1بجے PECHSگرلز کالج کراچی میں کھلا جائیگا فائنل کی مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کراچی محترمہ روبینہ آصف ہوں گی جو فاتح ،رنر اپ اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرینگی ۔فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے مقابلہ (آج) دوپہر 12بجے گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت اور سیڈر کالج کے مابین کھیلا جائیگا۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر