کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول : پی ای سی ایچ ایس کالج میں آج گرلز باسکٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ اسپورٹس حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا (آج) مورخہ 23 اگست 2016ء بروز منگل سے دوبارہ آغاز ہوگا۔

فیسٹیول کے پہلے روز پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں گرلز باسکٹ بال مقابلے منعقد ہونگے ۔فیسٹیول میں باسکٹ بال ایونٹ کا افتتاح PECHSگرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر قدسیہ قادری کریں گی۔

اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان بھی موجود ہوں گے ۔گرلز باسکٹ بال ایونٹ میں شہر کی 8گرلز کالج کی طالبات حصہ لیں گی ۔باسکٹ بال کا فائنل مقابلہ 24اگست 2016ء بروز بدھ کھیلا جائیگا۔