کراچی کی خبریں 11/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امن عالم کے تحفظ کیلئے تشکیل کردہ اقوام متحدہ چونکہ سامراجی قوتوں کی گماشتہ اور ان کے مفادات کی محافظ لونڈی بن چکی ہے اسلئے کمزور اور بالخصوص مسلم ممالک کو اقوام متحدہ اور ان پر قابض صیہونی وصلیبی ویٹو پاورز سے کسی بھی قسم کی خیر کی توقعات رکھنے کی بجائے ان کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے مسلم ریاستوں کو سامراجی سازشوں کی خانہ جنگی سے محفوظ بنانے ‘ مسلم ریاستوں کے باہمی اختلافات کے پر امن حل‘ دہشتگردی کی جنگ کے نام پر مسلم ممالک پر سامراجی حملوں اور طاقتور صیہونی وصلیبی قوتوں کے مسلم ممالک کیخلاف جارحانہ عزائم و اقدامات سے تحفظ کیلئے اسلامک یونائیٹڈ نیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کے بعد اسلامی اقوام متحدہ کی تشکیل بھی ناگزیر ہوچکی ہے مگر مسلک و فرقہ کی بنیاد پر اسلامی ریاستوں کی اتحادوں میں شمویت یا انہیں اتحاد سے باہر رکھنے کی روایت ان اتحادوں کی طاقت ‘ افادیت اور عمر کو محدود کرنے کا سبب بنے گی اسلئے ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کی اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت یقینی بنانے کیساتھ اسلامک یونائیٹڈ نیشن کی تشکیل کیلئے بھی کوشش ضروری ہے کیونکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے ‘ برمی اور چینی مسلمانوںکو تحفظ فراہم کرنے ‘سری لنکا ‘ بنگلہ دیش اور شام میں مخالفین کا قتل عام رکوانے میں ہی ناکام نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کی جنگ کے نام پر عراق و افغانستان کی تباہی کے بعد نام نہاد امن پرستوں کی ایران‘ پاکستان ‘ شام ‘ لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کی جانب پیش قدمی پر بھی خاموش تماشائی ہے ۔

منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فرائض و اختیارات دیئے جائیں‘ جی کیو ایم
سیاسی جماعتوںکی باہمی جنگ کراچی کے عوام کیلئے مصیبت وعذاب بن چکی ہے ‘ گجراتی سرکار
حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیاںاور اقدامات عوام میں ان کیلئے بد ترین نفرت جنم دے رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ سے سیاسی مفادات پر عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و فنڈز کی فراہمی کے ذریعے کراچی اور اس کی عوام کے مسائل کے حل کی جانب مثبت پیشرفت کیلئے مخلصانہ کردار کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوںکی باہمی جنگ اور کراچی کے وسائل پر ناگ بن کر بیٹھنے اور چور بن کر ان وسائل کو لوٹنے کی روایت عوام کیلئے مصیبت بن گئی ہے اور کراچی میں بسنے والا ہر فرد زندگی گزارنے کی تمام بنیادی سہولیات سے محرومی و پریشانی کی زندگی گزاررہا ہے ایک جانب پینے کا پانی ناپید ہے تو دوسری جانب بجلی و گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ عذاب بن چکی ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا فقدان اور سیوریج کی تباہی‘ خطرناک جراثیم و موذی امراض کی افزائش کا باعث بنی ہوئی ہے مگر سرکاری اسپتال طبی سہولیات ‘ عملے اور دوا ¶ں سے محروم ہیں ‘ پتھارہ و پارکنگ مافیا ور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت ٹریفک جام اور جرائم پیشہ عناصر سے پولیس ساز باز عدم تحفظ کا سبب بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام نہ صرف وفاق پر قابض سیاسی جماعت سے بیزار ہوچکے ہیں بلکہ صوبائی حکمران جماعت کی قیادت کو بھی بددعائیں دے رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاقی و صوبائی مقتدر جماعتوں کا کرداراور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم کرنے کی حماقت کراچی کی نمائندگی کی دعویدار جماعت کی عوامی حمایت اور سیاسی قد میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

استحصالیوں نے پاکستان و اسلام کو بدترین نقصان پہنچایا ہے‘ راجونی اتحاد
اختیار واقتدار پر منافقوں ‘ مفا دپرستوں اور جاہلوں کا قبضہ سماجی و معاشی مسائل پیدا کرتا ہے‘ امیرخواجہ
استحصالی طبقات سے نجات ہی عوامی مستقبل کو سماجی و معاشی مسائل سے محفوظ اور خوشحال بناسکتی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صادق آباد میں پنچایت کی جانب سے پسند کی شادی کرنے والے شخص کی کم سن بھتیجی کو وَنی کئے جانے کی خبرپر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا کہ اقتدار و اختیار پر طاقتور ‘ مفاد پرست ‘ جاہل ‘ ظالم اور استحصالی طبقات کا غاصبانہ قبضہ بد ترین سماجی و معاشی مسائل کو جنم دیتا ہے اسلئے پاکستان اور اس کے عوام کو اس قسم کے واقعات اور سانحات سے بچانے کیلئے اقتدار پر قابض استحصالی طبقات سے نجات حاصل کرنے کیساتھ ان کا احتساب بھی کرنا ہوگاکیونکہ عوام کے دشمن حکمرانوں ‘ ان کے وفاداروں ‘ خدمتگاروں اور آلہ کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر عوام کے کسی بھی طبقہ کو ان کے مظالم سے محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ! اسلئے ضروی ہے کہ عوام ان سماج دشمنوں کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوجائیں اور انتخابات میں راجونی اتحاد کو کامیاب بناکر خوشحال مستقبل کے انقلاب کی بنیاد رکھیں !

استحکام و ترقی پاکستان کیلئے احتساب و انصا ف لازم و ناگزیر ہے ‘ سولنگی اتحاد
کلبھوشن کی پھانسی پر فوری عملدرآمد کیساتھ پانامہ کیس ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ امیرسولنگی
غیر جانبدارانہ احتساب وانصاف کی روایت پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہے‘ غلام عباس سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فوجی عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی اور آرمی چیف کی جانب سے اس کی توثیق کو دشمنان پاکستان کیلئے واضح پیغام قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ غلام عباس سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘غلام سرور سولنگی ‘ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر جانبدارانہ انصاف و احتساب کی روایت اگر قائم کردی جاتی تو آج پاکستان نہ صرف دہشتگردی اور کرپشن کے عذاب سے محفوظ ہوتا بلکہ کیس بھی فرد ‘ ادارے یا ملک کو پاکستان اور اس کے عوام کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے یا ان کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کی بنیاد رکھنے کا حوصلہ و ہمت نہ ہوتی مگر افسوس کہ استحصالی وطاقتورت طبقات کے تحفظ کی روایت نے پاکستان کو دہشتگردی وکرپشن اور منافق و مفاد پرست حکمرانوں کیساتھ کلبھوشن جیسے بیرونی ایجنٹوں اور پاکستان کیخلاف بیرونی آلہ کار بننے والے اندرونی غداروں جیسے تحائف بھی دیئے جس کی وجہ پاکستان اور عوام نے جو نقصان اٹھایا ہے اس کی تلافی تو ناممکن ہے مگرکلبھوشن کی پھانسی سے پاکستان و عوام دشمنوں کے حوصلے ضرور پست ہوں گے اسلئے کلبھوشن کی پھانسی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیساتھ پانامہ کیس ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ اندرونی و بیرونی دونوں دشمنوں سے ملک و قوم کو تحفظ و نجات حاصل ہوسکے !