کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے مزید الجھتے ہیں۔ مسائل کا سیاسی حل ہی کارگر ہوتا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔ سابق صدر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر پیپلز پارٹی کی دو حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا۔ اُس وقت کے پاورز بروکرز نے پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کرنے کے لئے شہر قائد کے مسائل کو استعمال کیا۔