ناظم آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، محمد سلیم

 Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ناظم آباد کے چیئرمین محمد سلیم اور ممبر الیاس قریشی نے ناظم آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام کو درپیش مسائل پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی کچی اور پکی آبادیوں میں ٹولیوں کی شکل میں گھومتے آوارہ کتوں کی وجہ سے ناظم آباد کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کئی افراد اور خصوصاً بچے ان کے حملوں کا شکار ہو چکے ہیں، لہذا پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ناظم آباد انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ علاقے میں فوری طور پر کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو آئے دن کی پریشانیوں اور تکلیفوں سے نجات ملے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320