کراچی کی عوام عید الفطر کی تعطیلات کچرے کے ڈھیروں پر منانے پر مجبور ہو گئے

Garbage

Garbage

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی عوام عید الفطر کی تعطیلات کچرے کے ڈھیروں پر منانے پر مجبور ہوگئے ،عید کے تینوں دن کچرا کنڈیوں اور گلیوں ،محلوں پر کچرے کے انبار لگ گئے ،شہر کراچی 6ضلع بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنر سمیت افسران عید منا نے اپنے گائوں چلے گئے۔

شہریوں کا کوئی پر سان حال نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے ضلعی بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صفائی وستھرائی اور متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی تاکید کی تھی۔

تاہم شہر کے6اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں تعینات ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر اور مختلف محکموں کے سربراہان عید منا نے اپنے گائوں چلے گئے ایمرجنسی تو کجا شہر کے 6بلدیاتی اداروں کے دفاتر پر تالے پڑے رپے اور شہر میں کچر ے کے انبار لگ گئے۔

عوام نے جہاں شدید اذیت میں عید کی خوشیاں منا نے پر مجبور ہوگئے وہیں پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص سسٹم نے عوامی زندگیوں کو اجیرن بنا ئے رکھا۔

شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب اور ملک کو چلانے والے انجن شہر کراچی کی عوام کے ساتھ آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔