کراچی میں لوگوں کا گرمی کی وجہ سے وفات پا جانا انتہائی افسوس ناک ہے، میاں عبد الحمید

Mian Hameed

Mian Hameed

برنلے : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر میاں عبد الحمید نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کا گرمی کی وجہ سے وفات پاجاناانتہائی افسوس ناک ہے ادھر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے گھروں کو جہنم بنا رکھا ہے کہاں گئے چھ مہینے اورسال کے وعدے؟اس کے علاوہ رسہ ڈال کر گھسیٹنے کی باتیں سب ہوا میں تحلیل ہو گیا کس منہ سے عوام کا سامنا کرتے ہیں۔

سردیوں میں گیس غائب،گرمیوں میں بجلی غائب اور کراچی میں پانی غائب! جتنا پیسہ میٹرو پر خرچ ہؤا ہے اس سے بہت کم پیسے سے سمندر کا پانی صاف کر کے کراچی کو دیا جاسکتاتھامگر کیا کیا جائے حکومت کا خیال ہے کہ میٹرو کو دیکھ کر پیاس بجھ جاتی ہے۔

بھوک مٹ جاتی ہے گرمی کی بجائے ٹھنڈک محسوس ہونے لگتی ہے گویا ہر مرض کی دوا میٹرو ہے جس ملک کے ایوان صدر ، اور وزیر اعظم ہاؤس اور دیگر ادارے نادہندہ ہوں وہاں کوئی شرم ہونی چاہیئے کوئی حیا ہونی چاہییے۔