کراچی کی خبریں 1/6/2016

Jamaat Islami

Jamaat Islami

کراچی یکم جون 2016 (پ ر) نیو کراچی کے عوام کے مسائل انتظامیہ کے ساتھ مل کر حل کریں گے، ہماری کوشش یہ ہے کہ پہلے مرحلے پر انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کو بہتر بنایا جائے احتجاج سب سے آخری راستہ ہے، یہ بات امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے نیو کراچی پبلک ایڈ کمیٹی کی جانب سے عوامی مسائل اور پولیس کا کردار پر منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نیو کراچی کے زیادہ تر ادارے واٹر بورڈ، نادرا، ٹریفک پولیس خصوصاً کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وبال جان بن گئے ہیں اسی صورتحال میں ایس ایچ او نیوکراچی طارق رحیم کی کارکردگی امید کی کرن کے طور پر سامنے آئی ہے انہوں نے خمیسوگوٹھ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس سے کسی حد تک معاملات بہتر ہوئے ہیں لیکن ابھی بہتری کی بہت گنجائش جس کے لئے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی طارق رحیم کو اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتی ہے اور اگر یہ اسی طرح کام کریں گے تو نیو کراچی کے عوام بھی ان کے ساتھ ہوں گے، نائب امیر جماعت اسلامی اکبر قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام کے لئے کام کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حقوق اللہ کے بعد سب سے بڑا حق بندوں کا ہے اور سیاست لوگوں کے حقوق دلانے کا نام ہے ہم یہ کام خدمت سمجھ کر کر رہے ہیں ۔ ایس ایچ او نیوکراچی طارق رحیم نے کہا کہ ہم نے نیوکراچی سے منشیات کو ختم کر دیا ہے اور ہمارا وعدہ ہے کہ ہم نیو کراچی کو پرامن بنائیں گے اور پولیس کے معاملات میں بھی بہتری لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شکریہ بھی ادا کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق مجید نے کہا کہ طارق رحیم بہت فرض شناس آفیسر ہیں، حسن صدیقی نے کہا کہ پبلک ایڈ کمیٹی کی کارکردگی بہت عمدہ ہے اور نیوکراچی کے عوام اپنے مسائل کے لئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نیو کراچی کے سماجی رہنمائوں نے ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گودھرا ہسپتال کے قریب تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے وہاں پر ایمبولینس گزرنے کی جگہ نہیں ہوتی، نیو کراچی فائیو ایف، شیطان چوک اوباش لوگوں کا گڑھ بنا ہوا ہے اسے بھی ختم کیا جائے، الیون جی گرائونڈ اور انڈسٹریل ایریا میں ابھی بھی منشیات کا کاروبار جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں کچی شراب بھی فروخت ہو رہی ہے اس کا فوری طور پر تدارک ضروری ہے ۔ ایس ایچ او نیو کراچی طارق رحیم نے کہا کہ جن مسائل کی طرف آپ نے توجہ مبذول کرائی ہے انہیں میں نے نوٹ کرلیا ہے ان پر فوری کارروائی ہوگی۔ آخر میں جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے اراکین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادکیا، اس تقریب میں فاروق قریشی، خالد موسیٰ، کامران چھیپا، مجتبیٰ احمد، محمد نعیم سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی#
منعم ظفر خان و دیگر کی طارق مجتبیٰ کے نواسے کے انتقال پراظہار رنج۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ، یکم جون 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جنرل سیکریٹری محمد یوسف، نظم ضلع، قیم نارتھ کراچی علی ارشد، نائب امیر احمر خان، فیصل جمیل، سیکریٹری اطلاعات نیک محمد و دیگر نے امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ کے 2 سالہ نواسے محمد احمد جو گزشتہ روز بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئے تھے کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ اور دستگیر کے تحت استقبال رمضان پروگرام
3 تا 5 جون کو ہونگے، منور حسن، راشد نسیم، معراج الہدیٰ صدیقی اور حافظ نعیم الرحمن و دیگر خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی یکم جون 2016 ( ) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے تحت حی الفلاح مہم کے حوالے سے تین روزہ ”مرحبا رمضان” پروگرام3تا 5جون بوقت9:30بجے شب بارہ دری پارک، بلاک اے نزد ٹائون آفس، نارتھ ناظم آبادمیں منعقد ہوگا۔ پہلے دن ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ‘فکر آخرت’ دوسرے دن راشد نسیم ”انسان کا مقصد زندگی ” اور تیسرے اور آخری دن کے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ”رمضان اور قرآن” کے موضوع پر بیان کریں گے۔ جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت 3 روزہ ”محفل پیغام رمضان” پروگرام 3 تا 5 جون، بوقت 9:30 بجے شب، متصل میدان، گلشن عثمان مسجد سیکٹر 11-A، نارتھ کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس سے مولانا ضمیر اختر منصوری، ”فکر آخرت” اور ”انسان کا مقصد زندگی” اور 5 جون بروز اتوار کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ”رمضان اور قرآن” کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی زون دستگیر کے تحت استقبال رمضان پروگرام 3 تا 5 جون رضوان پارک، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 9:30 بجے شب منعقد ہوگا۔ جس سے پہلے دن فاروق نعمت اللہ، دوسرے دنحافظ نعیم الرحمن اور تیسرے اور آخری روز معراج الہدیٰ صدیقی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت 3 روزہ ”استقبال رمضان” پروگرام 3 تا 5 جون کو بعد نماز عشاء جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں منعقد ہوگا۔ مقرر مولانا فیصل شیخ ہوں گے۔خواتین کے لئے پردہ کا خاص انتظام ہے۔
نثار احمد کے لئے دعائے صحت کی اپیل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی یکم جون 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون لیاقت آباد C ایریا کے رکن نثار صدیقی امراض قلب کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔ امیر زون اسحق تیموری نے تمام احباب سے نثار صدیقی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔