کراچی: ایمپریس مارکیٹ اور اطراف سے 25 مشتبہ افراد گرفتار

Pakistani Police

Pakistani Police

کراچی (جیوڈیسک) ایمپریس مارکیٹ اور رینبوسینٹر کے اطراف سے 25 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے صدر میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں رینبو سینٹر اور ایمپریس مارکیٹ میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقعے پر جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔