کراچی کی خبریں 4/12/2015

Municipal Elections

Municipal Elections

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تبدیلی وبہتری کے دعوے اور جھوٹے وعدوں کے ساتھ خوبصورت نعروں کے ذریعے عوام کو لبھاکر اقتدار پانے والے نہ صرف اپنے وعدوں کی پاسداری اور دعووں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں بلکہ آج بھی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچارہے ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی عوامی مسائل کا حل ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین نے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور عوام کی دلچسپی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار و بے بس ضلعی حکومتیں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکتیںاسلئے بلدیاتی انتخابات کی تمام مشق بے مصرف و بیکار ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی وسطح تک منتقلی اور عوام کواحتساب کا اختیار دیئے بغیر نہ تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہے اور نہ ہی کرپشن و استحصال کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اسلئے یہ کہنا کسی طور بھی غلط نہیں ہوگا کہ بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کیلئے مکمل اختیارات و خود مختاری کی فراہمی سے گریز اور صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی کے ذریعے منتخب عوامی نمائندوں کوبے اختیار بناکر بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے والے حکمران عوام سے مخلص ہیں اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات کے ڈرامے سے عوامی مسائل کا حل یا ان کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اساف رپورٹر ) آج عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے کرنا ہے کیونکہ قدرت نے آج قوم کو اپنی تقدیر خود لکنے کا اختیار دے دیا ہے آج عوام گھروں میں ٹی وی اور فضول مذاکرے دیکھنے کی بجائے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے گھروں سے نکلیں اور ہر رائے دہندہ اپنے ووٹ کا ستعمال درست اور لازم بنائے کیونکہ آج عوام کی جانب سے کیا جانے والا درست فیصلہ و انتخاب عوام کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتا ہے جبکہ ووٹ کا غلط استعمال یا ووٹ کے استعمال سے گریز عوام کے مقدر میں تاریکیوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور حق رائے دہی کا استعمال لازم و یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پانے کے باوجود عوامی ‘ امنگوں ‘ خواہشات اور ضروریات کو نظر انداز کرکے سیاسی تحفظات کی سیاست کرنے والی تمام سیاسی جماعتیں اور روایتی سیاستدانوں کو آزمانے کے بعد اب عوام کو تجربہ ہوچکا ہے اسلئے اس بار سیاسی جماعتوں کی بجائے دیانتدار و باکردار آزاد امیدواروں پر اعتماد کرکے ان کا انتخاب کیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے کراچی آپریشن کا دائرہ کار اندرون و دیہی سندھ تک پھیلانے کے مطالبے اور وفاقی حکومت کی جانب سے اندرون سندھ آپریشن کے آغاز کے عندیہ راجونی اتحاد کی جانب سے پیش کردہ سندھ کے عوام کے مطالبے کی پذیرائی قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے شہلا رضا اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صرف دہشتگردوں کیخلاف نہیں بلکہ استحصالی عناصر ‘ قبضہ مافیا ‘نجی جیلوں‘ڈاکو ¶ں اور ان کے سرپرستوں ‘ کرپشن مافیا اور پانی چوروں وگرانفروشوں سمیت عوام دشمنوں کیخلاف آپریشن کی ضرورت ہے جس کی بنیادعوام بے بلدیاتی انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں کو ووٹ کے ذریعے مسترد اور آزاد امیدواروں کے انتخاب کے ذریعے رکھ دی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر اقتدار پانے اور پھر عوام کو فراموش کردینے کی روایت پر کاربند رہنے ‘ عوام پر ظلم و جبر کرنے ‘ عوام کو غلام جاننے اور غلاموں کی طرح عالمی مالیاتی اداروں کے پاس قرض کے حصول کیلئے گروی رکھنے اور قومی وسائل پر قبضے کیساتھ سرکاری خزانہ لوٹنے اور کرپشن کے ذریعے عوام کیلئے جینا بحال کردینے والے فرعون سے کسی طرح کم نہیں ہیں اسلئے اب عوام کو فراعنہ وقت سے نجات کیلئے عقل و دانش اور ہوشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت شخصیت پرستی و جانبداری سے بالاتر ہوکر کردار ‘ دیانت اور قابلیت کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا او ر اگر عوام نے انتخابات کیلئے ان اصولوں کو اپنا یا تو انہیں ازخود پتا چل جائے گا کہ سیاسی جماعتیںاور روایتی سیاستدانوں ن کے ووٹ کے ہر گز قابل نہیں ہیں اسلئے انہیں آزاد امیدواروں کو ہی کامیاب بناکر محفوظ خوشحال مستقبل کیلئے نیا تجربہ کرنا ہوگا ۔