کراچی میں عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگادی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی میں عوام نے ایک دکان کو لوٹنے آئے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ پر انہیں آگ لگادی۔

کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں 3 ڈاکو ایک دکان کو لوٹنے کے لیے گھس گئے، دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز سن کر عوام جمع ہو گئے اور جس پر ایک ڈاکو فرار ہو گیا تاہم دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

عوام نے پہلے تو ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر اپنا غصہ نکالا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو عوام سے چھڑایا اور سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شہر قائد میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور معروف قوال امجد صابری کو بھی رواں رمضان میں ہی نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ اداکار ندیم جعفری بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔