100روزہ تعمیر کراچی عوام خدمت مہم کے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر علاقائی مسائل کو ختم اور تبدیلیاں لائیں گے۔ سید نیئر رضا

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے 100روزہ تعمیر کراچی عوامی خدمت پروگرام کے تحت شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی منتخب یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے انتظامات تیز کردیئے گئے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے عوامی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں روز مرہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ماڈل یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کا عمل برق رفتاری کے ساتھ جاری ہیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاہے کہ 100روزہ تعمیر کراچی عوامی خدمت پروگرام کے تحت منتخب یونین کمیٹیز میں جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی درستگی کے حوالے سے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے نجات اور تبدیلیاں لائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں ماڈل کچر کنڈیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن کریم الدین اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ شاہ فیصل زون میں 100گلیوں کی کنکریٹ پیور بلا ک سے تعمیر کے آغاز کے بعد ماڈل کچر اکنڈیوں کی تعمیر کا بھی آغاز کردیا گیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ماڈل یوسیز میں جاری منصوبوں کو تقلید بنا کر پورے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کو حوالے سے ریلیف پہنچا ئیں گے۔

انہوں نے 100روزہ جاری تعمیر و ترقی کے منصوبے ہمارے لئے چلینج ہیں لاتعداد مسائل اور وسائل محدود ہیں مگر اس چلینج کو ہم نے باہمی تعاون سے نمٹنا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون بلدیاتی افسران کے باہمی محنت کے ذریعے ضلع کورنگی کوترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔بلدیہ کورنگی کراچی