کراچی: پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

سچل تھانے کی حدود میں واقع قاسم قبول گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ریحان جان گروپ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان بھتہ خوری کی 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ملیر کے علاقے سعود آباد میں مقابلے کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،۔

گارڈن کے علاقے میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،جبکہ سی ٹی ڈٰی نے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں کارروائی کر کے کامران عرف کالا بچہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے سنگین جرائم میں ملوث ہے جس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔