کراچی: پولیس کارروائی میں چار ملزمان گرفتار، اکبر ناگوری کے قتل کا مقدمہ درج

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے کھارادر میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وسیم اور دیگر کا تعلق لیاری گینگ وار کے وسیع الہ لاکھو گروپ سے ہے۔

ادھر ڈیفنس درخشاں میں پولیس کارروائی کے دوران ایک اسٹریٹ کریمینل گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ناگن چورنگی کے قریب لوٹ مار میں مصروف دو ڈکیت شہریوں نے پکڑ لیئے۔ مشتعل عوام نے ڈاکووں کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل کا مقدمہ تھانہ کلری میں سب انسپکٹر محمد سلیم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔