کراچی : پولیس کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 5 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ قیوم آباد کے علاقے سے زخمی حالت میں ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ جس سے مسروقہ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔