کراچی : پولیس کارروائی میں دہشت گرد اور 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دہشتگرد حنیف خان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی ڈی انٹیلی جنس عامر فاروقی کے مطابق گرفتار دہشتگرد قبائلی علاقے ڈشکہ کا کمانڈر ہے۔

گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی علاقے میں ایف سی کے کئی اہلکاروں کو شہید کیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد فاروق کی نشاندہی پر نارتھ کراچی میں زیر زمین سے 10 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔