کراچی : پولیس کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاون میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اور سات ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔