کراچی : پولیس نے القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کر لیا

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے رضویہ میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کی 1996 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے افغانستان میں ملاقات ہوئی تھی۔ گرفتار دہشتگرد ڈنئیل پرل کیس کے مرکزی ملزم سعود میمن کا دست راز ہے۔

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا نام اقوام متحدہ کی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔ گرفتار دہشتگرد سے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔