کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بر آمد

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) حساس ادارے کے اہلکاروں نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایس ایم جیز اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلئے ہیں۔

حراست میں لئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور یہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں پرحملوں میں بھی ملوث ہیں۔