کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میانوالی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق منشیات فروش خان گروپ سے تھا۔

ہلاک ملزمان قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔