کراچی: پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ایک ہائی روف میں فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ دستی بم حملے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی میں موجود بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔