کراچی : پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 37 افراد گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔