کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ملزم ہلاک، 3 گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شیریں جناح کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہو گیا۔ ادھر لیاری میں رینجرز نے گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ذرائع کے مطابق لیاری، بہار کالونی، میراناکا اور سنگولین میں رینجرز کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں مقابلے میں کالعدم جماعت کا ایک ملزم مارا گیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے اورنگی ٹاؤن، عوامی کالونی، بلوچ کالونی سے 5 ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ کھارادار میں ایک خاتون سمیت 2 بھتہ خور گرفتار کر لیے گئے۔