کراچی: پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا زخمی ملزم اور 3 گینگ وار کارندے گرفتار کرلیے۔

منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت نذیر عرف بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ ملزم پولیس، رینجرز پر حملوں اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے پسٹل، ہینڈ گرنیڈ اور ٹیکسی ملی ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے 3 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں زین ببن سمیت دیگر شامل ہیں۔