کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے تھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے مین گشت کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔