کراچی ٹریفک پولیس کا نئی مہم شروع کرنے کا اعلان

Pakistan Karachi traffic

Pakistan Karachi traffic

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ٹریفک پولیس نے نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری22 جنوری سے پہلے گاڑیوں کی لائٹس درست کرالیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 22 جنوری سےہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور انڈیکیٹر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں چالان کیا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں گاڑیاں بند ہوں گی۔