کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیاں، 156 افراد زیرحراست

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 156 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 8 مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 156 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 4 کاریں اور 130 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔