کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 38 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز سمیت 38 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمودآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران20 مشتبہ افرادزیرحراست لیے گئے جب کہ ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

ادھر کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران نجی کمپنیوں کے17سیکورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈزسادے کپڑوں میں ملبوس تھے۔