کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان ہلاک، 20 گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوٹ مار میں مصروف ڈکیت اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے نتیجے میں دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا تاہم ہلاک ملزم میں سے ایک کی شناخت عبد لمجید لاشاری کے نام سے کرلی گئی ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سات ملزمان پکڑے گئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی۔ نیو کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی ہیں۔ کھارادر میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ بلدیہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔