کراچی : پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی کے علاقے گلشن شیراز میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں دو ملزمان امجد خان اور عباس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار ملزم امام بخش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور اور پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔