کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک، 40 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ساؤتھ زون میں اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائی کر کے 13 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 18ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 10 غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ کارروائی کھارادر، میٹھادر، لیاری، کلفٹن اور ڈیفنس میں کی گئی۔ دوسری جانب شارع نورجہاں میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔