کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیاں، تین دہشتگردوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ اصفر مہیسر کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد چھوٹو گروپ سے ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر میں متعدد ورداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی 2 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔