کراچی : پولیس کارروائیوں میں دو اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) گلشن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس ایسٹ فیصل عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبداللہ بیگ کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ پی آئی بی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں میں عبداللہ، بشیر خان اور حضرت اللہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری عبدالقادر اور امجد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم موسی سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔