کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 افراد گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس درخشاں میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں فرحان اور اسماعیل کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

محمود آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم ابراہیم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزم کے قبضے سے رائفل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ کلفٹن سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بوٹ بیسن اور شاہ رسول کالونی سے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔