کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے اے وی سی سی کے افیس کے دفتر پر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا منشیات فروش سلیم اور 137 کلو گرام چرس کو تحویل میں لے لی گئی۔ کلفٹن اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم سول اسپتال سے زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم ٹریفک پولیس اہلکاروں سے مقابلے کے دوران زخمی ہوا۔ دوسری جانب کورنگی ساڑے تین نمبر پر دکان میں موجود گیس سیلنڈ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین دکانوں اور دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔