کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن عابد آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے ملزم وسیم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بال بم برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ ملزم وسیم بھتہ خوری اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔