کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ میں پولیس نے شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پوش علاقوں میں چھاپوں کے دوران 10 شیشے ضبط کر لئے گئے جبکہ دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں فائرنگ سے عمران نامی شخص زخمی ہو گیا۔