کراچی : ملزمان پولیس اہلکار سے گن چھین کر فرار ،مقدمہ درج

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں نامعلوم کار سوار افراد پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

فیروزآباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان سرکاری ایس ایم جی لیکر فرار ہوگئے،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سفید کلر کی گاڑی میں ایس ایم جی لٹکی ہوئی ہے، ایس ایم جی چھیننے والے ملزمان کی تعداد 2 تھی۔

ملزمان نے اسنیپ کے دوران پولیس اہلکار بابر کو دھکا دیکر اس سے ایس ایم جی چھین کر فرار ہوگئے،نامعلوم ملزمان کیخلاف فیروزآباد تھانے میں اے ایس آئی محمد علی کی مدعیت نامعلوم ملزمان کے خلدف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جن کی تلاش جاری ہے۔