کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لیاری میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

بھینس کالونی میں اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزم خان محمد کے قبضے سے گاڑی کی نمبر پلیٹس اور مسروقہ گاڑی برآمد، محمود آباد اور نیپئر میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد بھی شامل ہے۔