کراچی میں پولیس و رینجرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن 27 ماہ سے جاری ہے، آپریشن کو اس حوالے سے بھی جانچنا ہو گا کہ کون کون سے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے۔ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،شرپسندوں کو دوبارہ سر اٹھانےسے روکنا ہوگا۔

کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صرف گرفتاریاں، مقدمات اور سزائوں سے ہی کراچی آپریشن کو جانچا نہیں جانا چاہیے۔ بلکہ ہمیں ان اہداف پر بھی نظر رکھنی چاہیے جو ابھی پورے نہیں ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے پہلے امن و امان کی حالت بہت خراب تھی، یہ آپریشن سات آٹھ سال پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی تاجر پہلے کراچی آنے سے گریز کرتے تھے لیکن یہاں حالات بہتر ہونے کے بعد اب وہ بھی کراچی آ رہے ہیں۔