کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، آٹھ ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے رانگیواڑہ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چھ منشیات فروش دھر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں جاری آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔