کراچی: ٹریفک پولیس کا سڑکوں کی بہتری کیلئے شہری انتظامیہ کو خط

Karachi Traffic Police

Karachi Traffic Police

کراچی (جیوڈیسک) ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری انتظامیہ کو 5 مئی کو خط لکھا گیا تھا، جس میں 120مقامات پر ٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ جس میں سڑکوں کی ابتر صورتحال، تجاوزت، پارکنگ اور انجینئرنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

کراچی کی ٹریفک پولیس حکام نے بارشوں میں ٹریفک جام کے اسباب کی نشاندہی پہلے ہی کردی تھی، کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں مسئلے کا حل بھی تجویز کر دیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس حکام نے شہر میں 120مقامات پر ٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا تھا، سڑکوں کی ابتر صورتحال، تجاوزت، پارکنگ اور انجینئرنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، خط میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کے لیے کہا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے خط میں کمشنر کراچی سے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے رویے کی شکایت بھی کی گئی تھی، ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے شہری انتظامیہ کو 5مئی کو خط لکھ دیا گیا تھا، 80 دن گزر جانے کے بعد بھی ٹریفک جام کے اسباب کو دور نہیں کیا جا سکا، ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کے لیے دوبارہ یاد دہانی بھی کرائی جا چکی ہے، تاہم اب تک کوئی سدباب نہیں کیا گیا ہے۔