کراچی: پولیس اہلکاروں کا 2 بھائیوں پر مبینہ تشدد ، اہل خانہ کا احتجاج

Family, protest

Family, protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گولیمار میں پولیس اہلکاروں نے 2 بھائیوں پر مبینہ تشدد کیا ، اہل خانہ نے عباسی شہید ہسپتال میں احتجاج کیا ۔

احتجاجی مظاہرین کے مطابق کرائم برانچ کے اہلکاروں نے دو بھائیوں جبران اور دانیال کو گولیمار سے حراست میں لیا اور تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ، رقم نہ دینے پر دونوں بھائیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ بعد ازاں دونوں بھائیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اہل خانہ نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔